شاہ رخ خان بھارتی و چینی ہیروز پر مشترکہ فلم بنانے کے خواہشمند

شاہ رخ خان بھارتی و چینی ہیروز پر مشترکہ فلم بنانے کے خواہشمند
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مستقبل قریب میں بھارت و  چین کے ہیروز پرمشترکہ  فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس پر کام شروع کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ انڈو چین ہیروز پر ایک فلم بنائیں ، بالی ووڈ سٹار ان دنوں چین میں بیجنگ فلم فیسٹیول کے دوران اپنی نئی فلم زیرو کی پروموشن کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب میں نے پہلی فلم را ون بنائی تھی تو اس پر لوگوں نے کہا تھا کہ شاید آئندہ میں یہ فلم نہ بناوں لیکن میں ابھی بھی اسی طرح کی فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔