حیات آباد آپریشن میں زخمی لانس نائیک ظفر اقبال شہید ، نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا

حیات آباد آپریشن میں زخمی لانس نائیک ظفر اقبال شہید ، نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : پشاور کے حیات آباد آپریشن میں زخمی ہونے والا نوجوان شہید ہوگیا ، لانس نائیک ظفر اقبال کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور باجوہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پشاور کے حیات آباد آپریشن میں زخمی ہونے والا نوجوان شہید ہوگیا۔

لانس نائیک ظفر اقبال کی نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ فوجی حکام اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شہید لانس نائیک ظفر اقبال کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے خوشاب لے کر جائی جائے گی جہاں ان کی تدفین ہوگی۔