آئی ایم ایف کی پاکستان کے قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

 آئی ایم ایف کی پاکستان کے قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کر دی۔


آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال 2021ء سے پاکستان کے قرضوں، مہنگائی میں کمی شروع ہو جائے گی، 5 سال میں قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کے 73 فیصد رہ جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021ء میں قرضے جی ڈی پی کے 87.8 فیصد ہوجائیں گے، مالی سال 2022ء میں قرضے جی ڈی پی کے 83.7 فیصد رہ جائیں گے، 2023ء میں قرضے کم ہوکر جی ڈی پی کے 80.8 فیصد ہو جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے مطابق 2024ء تک قرضے مزید کم ہوکر 77.4 فیصد رہ جائیں گے۔ 2025ء میں قرضے جی ڈی پی کے 73 فیصد رہ جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 5 سال کے دوران مہنگائی 10.5 فیصد سے کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی، مالی سال 2021ء میں مہنگائی کم ہوکر 9 فیصد ہوجائے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2022ء میں مہنگائی کم ہوکر 8 فیصد رہ جائے گی، 2023 میں مہنگائی 6.1 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ مالی سال 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.9 فیصد ہوجائے گی۔ 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔