آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

 اسلام آباد:آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔


آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور سٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

مصنف کے بارے میں