کراچی کے سرکاری ہسپتال میں ڈیڑھ کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

کراچی کے سرکاری ہسپتال میں ڈیڑھ کروڑ کی کرپشن کا انکشاف
کیپشن: کراچی کے سرکاری ہسپتال میں ڈیڑھ کروڑ کی کرپشن کا انکشاف
سورس: file

کراچی: کراچی میں گورنمنٹ کورنگی جنرل ہسپتال میں مریضوں کے کھانے کے فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق گورنمنٹ جنرل ہسپتال کورنگی میں مریضوں کے کھانے کے فنڈ میں خوردبرد کا معاملہ پر قائم تین رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کرپشن کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نےمریضوں کے کھانے کے فنڈز میں کرپشن کی۔

انتظامیہ نے کاغذات میں 9 ماہ کے دوران 4500 سے زائد مریض کا اندراج کیا جبکہ ہسپتال میں کل 2300 سے زائد مریض داخل ہوئے تھے، مریض کے ایک وقت کا کھانا 350 روپے سے زائد کا ظاہر کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے سےزائر کی خردبرد میں ملوث ہے، ذرائع کے مطابق23 سو مریضوں کے9 ماہ کے کھانے کا بل 26 لاکھ روپے تک بنتا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہسپتال کا سالانہ بجٹ 66 کروڑ روپے سے زائد ہے مریضوں کے کھانے کی مد میں 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد کی رقم مختص ہے۔