لاہور:ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو خط لکھ دیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔خط کے جواب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان 21 اپریل بروز جمعرات کوہرصورت مینار پاکستان جائیں گے اور قوم سے خطاب کرینگے۔
انہوں نے کہا صوبائی اور ضلعی انتظامیہ رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے سیکورٹی انتظامات کی زمہ داریاں پوری کریں،ہمیں پتہ ہے عمران خان کی مقبولیت سے کس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،امپورٹڈ حکومت نامنظور۔