Get Alerts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں ہراساں نہ کرنے کا حکم 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں ہراساں نہ کرنے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔ عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا۔

عمران خان کی عید کی چھٹیوں کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔ عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرلی۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔