علی امین گنڈا پور کے بال کاٹ دیے گئے؟

علی امین گنڈا پور کے بال کاٹ دیے گئے؟
سورس: twitter

لاہور : سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کے بال کاٹ دیے گئے ۔ علی امین گنڈاپور کو آج پیشی کے لیے لایا گیا تو ان کے بال کٹے ہوئے تھے۔ یہ نہیں پتا انہوں نے بال خود کٹوائے یا پولیس نے کٹوائے۔ 

علی امین گنڈاپور نے عدالت پیشی پر گفتگو کرتے بتایا کہ بال چھوٹے ہونے پر میں اب چھوٹا چھوٹا لگ رہا ہوں۔ بال اتنے چھوٹے ہوگئے ہیں کہ اب تو کنگھی کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہی ۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو آج لاہور کی عدالت نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سندھ  پولیس کےحوالے کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں