Get Alerts

امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا,منگل اور بدھ کو اہم ترین مذاکرات متوقع

امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا,منگل اور بدھ کو اہم ترین مذاکرات متوقع



واشنگٹن/اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں جہاں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے، وہیں سفارتی حل کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں انتباہ جاری کیا ہے.
بنیادی ڈھانچے کو خطرہ: ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس بار مذاکرات میں معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی محاصرے کی وجہ سے ایران کو اب تک 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور اس کی بحری و فضائی صلاحیتیں مفلوج ہو چکی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل امریکی وفد آج پیر کی شام تک اسلام آباد پہنچ جائے گا، جہاں منگل اور بدھ کو اہم ترین مذاکرات متوقع ہیں۔امریکی صدر نے بڑا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد مذاکرات کامیاب رہے تو وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کسی بھی جنگ کے لیے مکمل تیار ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔امریکی وفد کی آمد کے پیشِ نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عالمی برادری کی نظریں پاکستان پر جمی ہیں۔

ٹیگز: