فلوریڈا : امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا جہاز سیسنا سی-402 (Cessna C-402) تھا۔
پاسکو کاؤنٹی کی انفارمیشن آفیسر کے مطابق طیارہ ایک رہائشی عمارت پر گرا، جس کے باعث مکان میں شدید آگ لگ گئی اور عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی ہیں۔ ابھی تک حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔