ریلوے کا خسارہ اربو ں روپے،سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی:شیخ رشید

ریلوے کا خسارہ اربو ں روپے،سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی:شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے نومنتخب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مال گاڑیوں کی تعداد ڈبل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے، ادارے میں کرپشن کو تمام درجات پر ختم کیا جائے گا۔

سبک رفتارفریٹ ٹرینیں چلانا اولین ترجیحات ہیں۔وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ اربوں روپے ہے جسے کم کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ ریلوے کو بہترین وزارت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے آرام مجھ پر حرام ہوگا، غریبوں کو اے سی کی سہولت دینے کے لیے کام کروں گا۔

خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت 16وزرا پر مشتمل نئی وفاقی کابینہ نے آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا ہے، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں ان 16وزراءکے علاوہ 5مشیران بھی شامل ہیں۔