ورلڈ کپ : بھارتی پولیس کا پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی پر تحفظات کا اظہار

ورلڈ کپ : بھارتی پولیس کا پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی پر تحفظات کا اظہار

حیدر آباد : بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران سیکیورٹی کا مسئلہ ایک بار پھر  سر اٹھانے لگا  ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کے 3 میچز سمیت 9  میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی اب ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہےجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے۔

حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان  اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھا چونکہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں اب 14 اکتوبر کو ہونا ہے جو پہلے 15 اکتوبر کو تھا اور پاک بھارت میچ نووارتری تہوار کی وجہ سے 1  روز پہلے کیا گیا تھا۔

 لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان سری لنکا کامیچ پھر دو روز پہلے کیا گیا تھا پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کو کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں