عمران خان کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا

عمران خان کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا

اٹک : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اس وقت اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی شام شاہ محمود قریشی کو  بھی سائفرگمشدگی کیس میں گرفتار کرچکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی کیس میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ۔

سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کےخلاف ایف آئی آر  15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے سائفرمیں موجود اطلاعات غیرمجاز افراد تک پہنچائیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے مذموم مقاصد اور ذاتی فائدے کے لیے حقائق کو مسخ کیا اور دونوں نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا، مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔

مصنف کے بارے میں