روسی خلائی مشن لونا 25 کی چاند کے مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

روسی خلائی مشن لونا 25 کی چاند کے مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

ماسکو : چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ہی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہو گیا اور چاند مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ 

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش آنے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو 21 سے 24 اگست کے درمیان چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔

مصنف کے بارے میں