سائفر لیک: شاہ محمود قریشی، عمران خان کے بعد اسد عمر بھی گرفتار

سائفر لیک: شاہ محمود قریشی، عمران خان کے بعد اسد عمر بھی گرفتار

اسلام آباد : سائفر کے معاملے پر شاہ محمود قریشی، عمران خان کی گرفتاری کے بعد سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے سائفر تحقیقات میں اسد عمر سے پوچھ گچھ کرے گی اور سائفر کے معاملے میں ان کے کردار کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ  ایف آئی اےنے گزشتہ روز سائفر لیک کرنے کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کیا تھا اور اٹک جیل میں عمران خان کو بھی اس کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں