صدر صاحب! اگر آپ کا سٹاف بھی آپ کی نہیں مانتا تو بہتر ہے مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں: عرفان صدیقی

صدر صاحب! اگر آپ کا سٹاف بھی آپ کی نہیں مانتا تو بہتر ہے مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صدر صاحب! اگر آپ کا سٹاف بھی آپ کی بات نہیں مانتا تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پر دستخط  نہ کرنے کے صدرعارف علوی کےموقف پر سوالات اٹھاتے کہا صدر علوی کھل کر بات کریں۔اگر بلوں سے اختلاف تھا تو انہوں نے کیوں اپنے اعتراضات درج نہ کئے؟

انہوں نے کہا کہ ہاں یانہ کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ میڈیا پہ خبریں آنے کے باوجود وہ دو دن کیوں چپ رہے؟بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔اگر ان کا سٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔

مصنف کے بارے میں