پرویزخٹک سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں، شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں اضافہ ہوگا: علی محمد خان 

  پرویزخٹک سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں، شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں اضافہ ہوگا: علی محمد خان 

 پشاور: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کاکہنا ہے کہ  پرویزخٹک سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  پرویزخٹک سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں۔

علی محمد خان نے پرویزخٹک  کو کھری کھری سنا تے  ہوئے کہاکہ وہ  عزت کے دائرے میں رہیں۔ علی محمد خان نے پرویز خٹک کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کون پرویزخٹک؟ وہ شخص جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلی اور پھر وزیر دفاع بنایا تھا؟
انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا، وہ سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں، مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کی حالیہ گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں گرفتاری کی کیا ضرورت تھی، ان کی گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔

علی محمد خان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ آئین میں بالکل واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو تو 90 دن میں الیکشن کرانا ہونگے۔سی سی آئی کی میٹنگ میں نگراں وزرائے اعلی صوبے کی پالیسی پر کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟ آئینی طور پر ان کی شرکت کی اجازت ہی نہیں تھی۔

مصنف کے بارے میں