Get Alerts

شہزادہ ہیری اور میگھن کی چھ سال بعد برطانیہ واپسی کی راہ ہموار

شہزادہ ہیری اور میگھن کی چھ سال بعد برطانیہ واپسی کی راہ ہموار

لندن : شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے تقریباً چھ برس بعد برطانیہ منتقل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کے بچوں کی برطانیہ میں تعلیم کا آغاز اس واپسی کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ نے ستمبر سے برطانیہ میں سکول جانے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ہیری اور میگھن کے برطانیہ میں دوبارہ مستقل یا طویل قیام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپسی کی صورت میں بھی دونوں شاہی فرائض انجام نہیں دیں گے اور شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان کی حیثیت برقرار رہے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جوڑا کسی شاہی محل یا سرکاری رہائش گاہ کے بجائے لندن کے مضافاتی علاقے میں واقع نجی گھر میں رہائش اختیار کرے گا۔

ہیری اور ان کے والد شاہ چارلس کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کو بھی اس ممکنہ واپسی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ شاہ چارلس نے اپنے پوتے اور پوتی، آرچی اور للی بیٹ، سے ملاقات کی تھی، جسے دونوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی مثبت علامت سمجھا گیا۔

ٹیگز: