Get Alerts

غیر قانونی اسلحے سے پاک، محفوظ پنجاب: اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار

غیر قانونی اسلحے سے پاک، محفوظ پنجاب: اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’غیر قانونی اسلحے سے پاک، محفوظ پنجاب‘‘ کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تمام اسلحہ ڈیلرز اپنے پاس موجود مکمل اسلحہ و گولہ بارود کے اسٹاک سمیت ہر قسم کی خرید و فروخت کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے پابند ہوں گے۔

نئے نظام کے تحت ہر اسلحہ ڈیلر کے پاس موجود تمام بندوقوں اور گولیوں سمیت دیگر متعلقہ اسلحے کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ ہوگا، جس تک محکمہ داخلہ پنجاب کو آن لائن رسائی حاصل ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انوینٹری کے ذریعے اسلحے کے اسٹاک اور خرید و فروخت کی مؤثر نگرانی ممکن ہوگی، جبکہ غیر قانونی اسلحے کی روک تھام اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

ٹیگز: