Get Alerts

پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا آغاز

پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا آغاز

لاہور: پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا عمل شروع ہوگیا۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے تعلیمی سال 2026-28 کے لیے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ریگولر طلبہ کے داخلے 21 اگست سے 5 اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ 6 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلے جمع ہوں گے۔ لیٹ فیس کی صورت میں فی طالب علم 600 روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔

طلبہ کے لیے آن لائن ڈیٹا انٹری مکمل کرنا اور فیس چالان جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان اور انرولمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی بھی متعلقہ بورڈ میں جمع کرانا ہوگی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے مطابق گیارہویں جماعت کے تعلیمی سال 2026-28 کے لیے داخلوں کا باقاعدہ عمل 21 اگست سے شروع ہوگا۔

ٹیگز: