Get Alerts

حکومت اور پیپلزپارٹی میں رابطے تیز، اہم رہنماؤں کی ملاقات، تحفظات دور کرنے پر بات چیت

حکومت اور پیپلزپارٹی میں رابطے تیز، اہم رہنماؤں کی ملاقات، تحفظات دور کرنے پر بات چیت

اسلام آباد: حکومت نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنااللہ پر مشتمل حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کی رہنماؤں شیری رحمان اور خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتحادی امور سمیت مختلف سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پیپلزپارٹی کے تحفظات بھی حکومتی وفد کے سامنے رکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اتحادی جماعت کو اعتماد میں لے کر تمام معاملات کو مشاورت اور باہمی اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ٹیگز: