Get Alerts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: