Get Alerts

آسٹریلیا فرانس سے 37 ارب ڈالر مالیت کی 12 آبدوزیں خریدے گا

آسٹریلیا فرانس سے 37 ارب ڈالر مالیت کی 12 آبدوزیں خریدے گا

سڈنی: آسٹریلیا نے فرانس سے 37 ارب ڈالر مالیت کی 12 آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ ایک بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان آبدوزوں کی خریداری کے اس میگا معاہدے پر دستخط جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں ہوئے۔

فرانس کی جانب سے معاہدے پر وزیر دفاع جین ویز لی ڈریان نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت 12 آبدوزوں کی خریداری پر 50 ارب آسٹریلوی ڈالر ٟ37 ارب امریکی ڈالرٞ لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ وزیراعظم میلکم ٹرن بل کی کشتیوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے وږن کے تحت کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی میرین ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سودے کے نتیجے میں 2800 سے زیادہ افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

ٹیگز: