Get Alerts

مسلم لڑکی نے جرمن صدر کو شرمسار کر دیا

مسلم لڑکی نے جرمن صدر کو شرمسار کر دیا

جرمنی کے صدراسکول کی تقریب میں شریک تھے اورجب وہ طلبا سے ہاتھ ملارہے تھے تو اس دوران وہاں کھڑی مسلم لڑکی نے ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا

برلن: جرمنی کے صدراسکول کی تقریب میں شریک تھے اورجب وہ طلبا سے ہاتھ ملارہے تھے تو اس دوران وہاں کھڑی مسلم لڑکی نے ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن صدر برلن میں تارکین وطن کے اسکول کے دورہ کے موقع پر وہاں پہنچے تو قطار میں کھڑے طلبا نے انہیں خوش آمدید کہا اور گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کیا تاہم قطار میں کھڑی ایک باحجاب مسلم لڑکی کا نمبر آیا تو اُس نے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔ ایک لمحے کے لئے صدر وہاں رکے لیکن انہوں نے فوری طوری پر اپنا ہاتھ لڑکی کے برابر میں کھڑے نوجوان کی جانب بڑھادیا۔