فیس بک پر مارک زکر برگ کو بلاک کرنا ممکن

فیس بک پر مارک زکر برگ کو بلاک کرنا ممکن

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کو اس بات کا اختیار دیتی ہے کہ وہ جس اکاؤنٹ کو چاہیں اپنی آئی ڈی سے بلاک کر سکتے ہیں لیکن فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بلاک کرنا ممکن نہ تھا اور ایسی کوشش کرنے پر ایرر لکھا آ جاتا تھا تاہم فیس بک نے اس حوالے سے اپڈیٹس جاری کر دی ہیں اور اب صارفین فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بلاک کر سکیں گے۔

فیس بک کے مطابق یہ ایک ایرر تھا جسے اب دور کر دیا گیا ہے اور صارفین فیس بک کے بانی سمیت دیگر ہائی پروفائل اکاؤنٹ کو بلاک کر سکیں گے۔

اس اپڈیٹ کو فیس بک کی جانب سے ستمبر میں متعارف کروا دیا گیا تھا لیکن اسے نوٹس میں نہیں لایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں