Get Alerts

معروف اداکارہ نے کترینہ اور سلمان کے تعلق پر سوال اٹھا دیا

معروف اداکارہ نے کترینہ اور سلمان کے تعلق پر سوال اٹھا دیا

معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیھٹی نے بھری محفل میں کتر ینہ سے سوال کیا کہ سلمان آپ کے کون ہیں؟ کترینہ نے  اس سوال کا ایسا  جواب دیا کہ سب  چونک گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ کترینہ اور سلمان خان نے شو "سوپر ڈانسر" میں شمولیت اختیار کی ۔ اور شو کے شروعات میں اداکارہ نے شلپا کو دی بولا تو شلپا نے جواب میں کہا ہے کہ میں آپ کی دی ہو تو سلمان آپ کے ہیں کون؟ جس کے جواب میں کترینہ شرما گئیں اور کھانسنا شروع کر کے فرار حاصل کرنے کوشش بھی کی۔ اداکارہ نے بعد ازاں سلمان کے کان میں سرگوشی کر کے سب کو حیران کر دیا ۔
یاد رہے کہ فلم "ٹائیگر زندہ ہے "نے سلمان خان اور کترینہ کے درمیان آنے والی دوریوں کو نزدیکیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔اور دن بہ دن دونوں اداکار ایک دوسرے کے قریب آتے نظر آرہے ہیں ۔اور سلمان کے ساتھ رشتے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر خاموشی اختیار کرنا اور بلش کرنے سے تو لگ رہا ہے کہ دونوں اداکار پھر ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں۔

ٹیگز: