اکشے کمار نے بل گیٹس کومتاثر کر دیا

اکشے کمار نے بل گیٹس کومتاثر کر دیا

ممبئی:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی اکشے کمار کے مداح نکلے۔
میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ اس سال کی بہترین فلم ہے اور مجھے اکشے کمار کی فلم نے بہت متاثر کیا ہے۔کیونکہ اس فلم میں نئے شادی شدہ جوڑے نے ٹوائلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔


یاد رہے کہ فلم میں بھارت کے اس اہم ترین مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جس میں بھارت کی زیادہ تر آبادی میں بیت الخلاکے استعمال کی سہولت نہ ہونا ہے۔
فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں کیشوو کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کی بیوی گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔