بیت المقدس معاملہ ، ٹرمپ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو دھمکی دے ڈالی

بیت المقدس معاملہ ، ٹرمپ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنے والوں کو دھمکی دے ڈالی اور کہاہے کہ اقوام متحدہ میں جو بھی امریکہ کے خلاف ووٹ دے گا اس کی امداد میں کٹوتی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد تمام مسلم ممالک انتہائی غصے میں ہیں جبکہ کئی یورپی اور مغربی ممالک نے بھی امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے تاہم کل(جمعرات) کو ا س معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیاہے جس میں اس معاملے پر قرار داد پیش کی جائے گی اور قرار داد پیش کرنے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔
اس معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ،اقوام متحدہ میں امریکا مخالف ووٹ دینے والے ملک کی امداد میں کٹوتی کرینگے ،ہم نے ایسے تمام ممالک پر نظر رکھی ہوئی ہے جو :لاکھوں ڈالرز ہم سے لیتے ہیں اور ہمارے خلاف ہی ووٹ کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ وہ ہمارے خلاف ووٹ دیں،ہماری بھی بہت بچت ہوگی،ہمیں پرواہ نہیں۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی مصر کی جانب سے امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرار داد جمع کروا گئی تھی جس پر 14اراکین نے اس کے حق میں وویٹ دیا تھا تاہم امریکہ نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔