بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے اچھی خبر

بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے اچھی خبر
کیپشن: File Photo

بہاول پور:بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے اچھی خبر، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے وکٹوریہ ہسپتال میں کینسر کئیر سنٹر کی تعمیرکے لیے پی سی ون تیار کر کے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں کینسر کے مریضوں کا علاج توکیا جا تا ہے لیکن کوئی کینسر کے علاج کے لیے مخصوص سینٹر یا وارڈ موجود نہیں ہے۔ قائد اعظم میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق 100 بیڈز پر مشتمل کینسر کئیر سینٹر کے لیے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر پی سی ون تیار کر کے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

منظوری اور فنڈز کے آتے ہی اس پر کام ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق کینسر کیئر سینٹر کے قیام سے بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں کینسر کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔