Get Alerts

نصیرالدین شاہ نے بھارت میں اپنے بچوں کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار کر دیا

نصیرالدین شاہ نے بھارت میں اپنے بچوں کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار کر دیا
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ اپنے بچوں کے بھارت میں مستقبل کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوگئے ، انھوں نے کہا کہ بطور مسلمان بھارت میں ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری  کے مشہور ستارے نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بطور مسلمان ہمارے بچوں کا بھارت میں مستقبل محفوظ دکھائی نہیں دے رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آج ایک گائے کی اہمیت پولیس آفیسر سے زیادہ ہے ۔

گزشتہ دنوں ایک گائے کے مرنے پر انتہا پسند لوگوں کے گروپ نے مقامی پولیس آفیسر کو ہلاک کر دیا تھا ۔آج ہمارے بچوں کو باہر نکلنے پر پوچھ گچھ پر بتانا پڑتا ہے کہ ان کا تعلق مسلم خاندن سے ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مسلمانوں سے نفرت کا زہر بری طرح سے سراعت کر چکا ہے جس کو دوبارہ بوتل میں بند کرا نا ممکن ہے۔