Get Alerts

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی

 آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں، آئی ایم ایف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی پالیسیاں ملک میں اقتصادی استحکام کیلیے معاون ہیں،  پاکستان میں مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے تعین کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اب ٹھہراؤ آیا ہے۔