Get Alerts

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور فقیر آباد میں رنگ روڈ قبرستان میں واردات کیلئے موجود تھے۔
ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردسکھ قتل کیس اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے جبہک ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، پستول، کارتوس اور مختلف دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ 

ٹیگز: