افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف

 افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف
کیپشن: افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پرسفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندہ خصوصی سے اظہار تشکرکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملاقات میں امریکی نمائندےنےافغانستان سےمتعلق پاکستان کے کردار،پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سےمتعلق پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔

آ آرمی چیف سے ملاقات میں تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں اور پاک افغان بارڈر پر کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور او آئی سی اجلاس کے انعقاد کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔