Get Alerts

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر  قرض ملنے کی تصدیق

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر  قرض ملنے کی تصدیق
سورس: file

اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور پاکستان کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اے بی ڈی کے حکام نے پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی تصدیق کر دی۔

اے ڈی بی حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔

 
رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر گزشتہ جمعےکو دستخط ہوئے تھے۔


دوسری جانب عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 55کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ٹیگز: