شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے،اعزازی ڈی ایس پی  مقرر

شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے،اعزازی ڈی ایس پی  مقرر

لاہور:شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ شاداب خان اعزازی ڈی ایس پی  مقرر کئے گئے ہیںَ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے ہیں۔ شاداب خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب پولیس نے انہیں اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔


پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔
شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے، مجھے نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔ پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کے لیے خوش آئند ہے، ماضی میں بھی کئی نامور ایتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں