ملک میں کتنی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

ملک میں کتنی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد:ملک میں کتنی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام رجسٹرڈ ہیں۔


الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، ایم کیو ایم پاکستان، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل رجسٹرڈ ہیں۔مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنگنشل، عوامی مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔


اس کے علاوہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں پختونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں