Get Alerts

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 170 ہو گئی

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 170 ہو گئی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جن جماعتوں کو رجسٹریشن دی گئی ہے ان میں "آزاد عوام پاکستان پارٹی" اور "تجدید نظام پارٹی" شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہوں گے.تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے.کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی درست قرار دیتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کو مکمل قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں جماعتیں ملکی انتخابی سیاست میں حصہ لینے کی اہل ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان جماعتوں نے پارٹی قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کیے، جنہیں جانچ پڑتال کے بعد تسلیم کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز: