الیکشن لڑنے کیلئے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے: خواجہ آصف

الیکشن لڑنے کیلئے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف  کاکہنا ہےکہ   الیکشن لڑنے کیلئے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ    الیکشن لڑنے کیلئے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ   تحریک انصاف کے اراکین الیکشن کو مشکوک بنانے کےلیے

 کاغذات نامزدگی چھینے جانے کے الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کر رہے ہیں وہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے 8 فروری کو انتخابات ہوں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔ میری اطلاع ہے کہ نواز شریف لاہور اور دیگر حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ نواز شریف کے الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔


انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون پاس کرلیا ہے کہ پانچ سال سے زیادہ نااہلی نہیں ہوسکتی۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں یہ قانونی معاملہ ہے، عدالتوں کو دیکھنا ہے۔عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ عمر ڈار کی گرفتاری کےلیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی انہوں نے جواب میں کچھ نہیں کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار چاہیں تو میرے خلاف درخواست دیں اور اپنی مرضی کے افسران سے تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر کا بیان ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ عثمان ڈار سیاست سے علیحدہ ہوئے، لگتا ہے اب وہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی گھر کا شخص مفرور ہو، چادر اور چار دیواری مجروح ہو تو مفرور شخص اپنی گرفتاری دے دیتا ہے۔ لگتا ہے عثمان ڈار پی ٹی آئی کے ساتھ سلسلہ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کےلیے گئے تھے تو ان کے خاندان کے لوگ اس کی قیمت ادا کر رہے تھے۔انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کے اسی حلقے سے الیکشن لڑوں گا جس سے لڑتا رہا ہوں۔ کل صبح کاغذات نامزدگی لوں گا۔

مصنف کے بارے میں