اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے انہیں پی پی سی دفعہ 409 کے تحت بھی 7، 7 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ,مجموعی سزا 17 سال ہے۔
یہ مقدمہ توشہ خانہ کے سرکاری تحائف میں قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات پر مبنی تھا۔ یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے دونوں کو گرفتار کیا تھا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے براہ راست، قابل اعتماد اور مضبوط شواہد کے ذریعے اپنے مقدمہ کو ثابت کیا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجرمانہ خیانت کے الزامات میں مجرم ٹھہرایا گیا۔ دونوں کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 اور 409 کے تحت سزا سنائی گئی، اور انہیں کرپشن کے مختلف دفعات کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑا۔