اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 21 اور 22 دسمبر کو بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ، گوادر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ہیں۔
دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 374 ایئر پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ آج بھی ملک کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔