Get Alerts

اسٹارلنک سیٹلائٹ میں خرابی، گرنے کا خطرہ

اسٹارلنک سیٹلائٹ میں خرابی، گرنے کا خطرہ

کیلیفورنیا: ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ اس کا سٹارلنک سیٹلائٹ کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے اور زمین پر گرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سپیس ایکس نے کہا کہ مدار میں موجود سٹارلنک سیٹلائٹس میں سے ایک میں تکنیکی خرابی آئی ہے جس کے باعث یہ سیٹلائٹ کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس سیٹلائٹ میں ایک تکنیکی خرابی کے باعث وہ ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا ہے اور اب اس کے ٹوٹے ہوئے حصے خلا میں تیر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کا مدار سے گر کر زمین پر گرنے کا امکان ہے، اور ایسا واقعہ آنے والے ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔

سپیس ایکس نے صارفین اور متعلقہ حکام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم ابھی تک اس حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان یا خطرے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کرے گی۔

ٹیگز: