عمران خان اور چینی صدر کا رابطہ، کرونا وائرس سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو

عمران خان اور چینی صدر کا رابطہ، کرونا وائرس سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پھنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں کورونا وائرس کے تناظر میں چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، عمران خان نے وبا کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں چین کے ساتھ کھڑا ہے، وبا کے خلاف چینی قیادت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، عمران خان نے وبا کےخلاف جنگ میں پاکستانی ڈاکٹرز کو مدد کےلئے بھیجنے کی پیشکش بھی کی .

چینی صدر نے نازک وقت پر پاکستان کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین وبا کے خلاف موثر ، تیز اور بروقت اقدامات کررہا ہے۔ چین کویوڈ ۔19 کے خلاف جنگ جیتے گا۔ صدر شی نے مزید کہا کہ چین پاکستانی طلبا کو اپنا سمجھ کر سلوک کر رہا ہے اور ان کی حفاظت ، صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے صدر ژی جنپنگ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں کورونا وائرس کے تناظر میں چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ عمران خان نے وبا کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں چین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے چین کی جانب سے کی جانے والی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ عوام اور حکومت پاکستان اس وائرس سے لڑنے اور اس کے خاتمے کی اپنی فیصلہ کن کوششوں میں چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی جانب سے بروقت ، موثر اور دور رس اقدامات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو مدد کےلئے چین بھیجنے کی پیش کش بھی کی ہے۔ وزیر اعظم نے چینی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم کوویڈ 19 کو شلست فاش دینے میں ضرور کامیاب ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان اس مشکل وقت میں بھی پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔

 

چینی صدر نے نازک وقت پر پاکستان کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین وبا کے خلاف موثر ، تیز اور بروقت اقدامات کررہا ہے۔ چین کویوڈ ۔19 کے خلاف جنگ جیتے گا۔ صدر شی نے مزید کہا کہ چین پاکستانی طلبا کو اپنا سمجھ کر سلوک کر رہا ہے اور ان کی حفاظت ، صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ دوطرفہ تعلقات بارے صدر شی نے کہا کہ چین پاک چین اقتصادی شراکت داری منصوبے کو ایک نئی سطح پر لے جانے کےلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔