زرداری کا نواز شریف کو فون،حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

زرداری کا نواز شریف کو فون،حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
کیپشن: زرداری کا نواز شریف کو فون،حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
سورس: فائل فوٹو

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری اور  سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سینیٹ الیکشن، سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ آصف زرداری نے سینیٹ امیدواریوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کرائی۔یوسف رضا گیلانی جیل میں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔