جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 جوان سپرد خاک

جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 جوان سپرد خاک
کیپشن: جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 جوان سپرد خاک
سورس: فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فائرنگ اور بلوچستان میں بم دھما کے سے شہید چار شہداء کی نمازہ جنازہ ادا کر کے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جنوبی وزیر ستان کی سراروغہ چیک پوسٹ پردہشتگروں کی فائرنگ سے شہید 5 جوانوں میں سے تین کا تعلق ضلع کرک سے تھا کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہیں۔ شہر یار خٹک کی نمازہ جنازہ منزینی بانڈہ ،شاہد انور کی محبتی کلہ اور شہزاد حسن کی نمازہ جنازہ صابر اباد میں ادا کر کے فو جی اعزاز کیساتھ سپر دخاک کیا گیا جبکہ بلو چستان میں بم دھما کے میں شہید افرسیاب خٹک کی نمازہ جنازہ بھی ابائی گاوں گڈی خیل میں ادا کی گئی۔

پاک آرمی کے چاک و چو بند دستے نے سلامی دی نمازہ جنازہ میں عوامی سما جی سیا سی خلقوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے مختلف دہشت گر دی کے واقعات میں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے پانچ سپاہیوں نے وطن پر جان نچاور کر دی۔ جن میں احمد اباد کے رہائشی شمس الر حمن بھی شامل ہے۔