صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے: وزیر داخلہ

صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے، الیکشن آئینی تقاضہ ہے اور صدر مملکت وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے، صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے غیرآئینی اقدام کیا اور خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کیا، صدرمملکت کو اپنی نہیں توآفس کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے تھا، صدر مملکت نے غیرقانونی اورغیرآئینی حرکت کی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف تقرری پرفائل لے کر لاہور بھاگ گیا تھا، لاہور جاکر عمران خان سے مشاورت کی وہ عمل اس آفس کے شایان شان نہیں تھا، صدر مملکت کا یہ عمل بھی انتہائی قابل افسوس ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے سیکشن 57 اے کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے اس کو آئین کے متصادم قرار دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں