سینیٹ : مارچ میں 52 ارکان ریٹائر ہوں گے، 48 نشستوں پر انتخاب ہوگا

سینیٹ : مارچ میں 52 ارکان ریٹائر ہوں گے، 48 نشستوں پر انتخاب ہوگا

اسلام آباد:سینیٹ  میں آئندہ ماہ کی  11تاریخ کو 52 ارکان  مدت مکمل ہوجائے گی۔ سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کے 13 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق مارچ 2024 میں مسلم لیگ ن کے 13 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔پیپلزپارٹی کے 12، آزاد 9،پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو ں گے۔ فاٹا کے انضمام کے بعد باقی 4 سینیٹرز بھی اس بار ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 


فاٹا کے انضمام کے بعد سینیٹ  کا ایوان 96 سینیٹرز پر محیط ہوگا۔سینیٹ میں مجموعی طور پر 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔  پنجاب سے 12، سندھ سے 12، بلوچستان سے 11، خیبر پختونخوا سے 11 سینیٹر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ 


اسلام آباد سے 2 اور فاٹا کے 4 سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے.سینیٹ سے مارچ 2024 میں مسلم لیگ ن کے 13 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔پیپلزپارٹی کے 12، آزاد 9،پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ 


جے یو آئی ایف کے 2، نیشنل پارٹی کے 2، ایم کیو ایم پاکستان کا ایک سینیٹر ریٹائرڈ ہوجائے گا۔مسلم لیگ فنکشنل کے ایک اور جماعت اسلامی ایک سینیٹر بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

مصنف کے بارے میں