پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بڑا ریلیف، دو مقدمات منسوخ

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بڑا ریلیف، دو مقدمات منسوخ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے کامران بنگش کےخلاف چترال, لوئر کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دےدیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر اور خیبر پختونخواسے  پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ایف آئی آرکے خاتمے کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔


پشاور: عدالت نے کامران بنگش کےخلاف چترال, لوئر کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دےدیا۔


 کامران بنگش کے وکیل گزار علی زمان ایڈوکیٹ کا عدالت میں کہنا تھا کہ  تمام مقدمات میں ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں،کامران بنگش کےخلاف ڈی آئی خان، بنوں، چترال اور کوہستان میں مقدمات درج کئے گئے۔


  دوران سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اس پر تو ہمارا فیصلہ ہے کہ ایک ہی نوعیت کے الزامات پر ایک دوسرا ایف آئی آر نہیں ہوسکتا۔


 وکیل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان مقدمے سے درخواست گزار کے نام کو خارج کیا گیا ہے،  ایک ہی نوعیت کے الزامات ہیں کہ کامران بنگش نے سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی۔


بعد ازاں عدالت نے کامران بنگش کےخلاف چترال اور کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دےدیا۔ 

مصنف کے بارے میں