کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں عالمی سطح پر سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 2 ہزار 953 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔