Get Alerts

دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور: دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان سنٹرل ریجن موٹر وے، سید عمران احمد کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ موٹروے ایم 11، اور ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کی گئی ہیں۔

عمران احمد نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند میں سفر کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند میں سفر کرنے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دن کے وقت سفر کرنا زیادہ محفوظ ہے اور بہترین وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ایسی صورتحال میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: