Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں غزہ کے سکیورٹی منصوبے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں غزہ کے سکیورٹی منصوبے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت ہونے والے بورڈ آف پیس اجلاس میں غزہ کے لیے ایک اہم سکیورٹی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت غزہ کے شہر رفاہ کو 3 سال کے اندر ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

منصوبے میں غزہ کے ساحلی علاقے کو آئندہ 10 سال میں ایک نئی بحیرۂ روم ریویرا میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے لیے 200 ہوٹل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید برآں، غزہ کے لیے نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس بنانے کی غرض سے 2 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، اور طویل مدتی منصوبے کے تحت 12 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ 20 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کی بات کی گئی ہے۔

ٹیگز: